کراچی بندرگاہ کے ٹیرف میں کاروباری برادری کے لیے ریلیف کا اعلان

image

وفاقی حکومت نے کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کراچی بندرگاہ کے مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ٹیرف اضافے کو منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر بحری امور کے مطابق کراچی پورٹ کے ٹیرف کو منجمد کرنے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد کا مالی ریلیف ملے گا، جس سے تجارتی سرگرمیوں اور صنعتی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف فریز کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا اور کاروباری لاگت کو قابو میں رکھنا ہے تاکہ ملکی تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

دوسری جانب چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کہنا ہے کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق ٹیرف منجمد رکھنے سے لاگت میں استحکام آئے گا اور ملکی و بین الاقوامی تجارت کو تقویت ملے گی۔

کاروباری حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے درآمدات و برآمدات کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US