مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل تین دن اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2300 روپے کم ہو کر 452936 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 2070 روپے گر کر 387615 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4305 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے کم ہو کر 7359 روپے پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟