پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کا آغاز 576 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 1358 پوائنٹس تک بھی بڑھا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 887 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 181,398 پوائنٹس پر بند ہوا، جس کے نتیجے میں 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
مارکیٹ میں انرجی، ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط، مثبت بجٹ اور شرح سود برقرار رہنے جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔