کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

image

کراچی پورٹ نے مالی سال کے اختتام سے قبل کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) جنید انوار چوہدری کے مطابق کراچی پورٹ پر 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈل کیے گئےجو ملکی تاریخ میں ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔

وزیر بحری امور نے اس کامیابی کو بحری شعبے پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس صلاحیت مسلسل مستحکم ہو رہی ہے۔

چیئرمین کے پی ٹی جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی کے پی ٹی کے افسران اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بندرگاہی اصلاحات، جدید انفراسٹرکچر اور بہتر آپریشنل حکمت عملی کے باعث کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی پورٹ قومی معیشت اور سمندری تجارت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور یہ کامیابی ملک کی تجارتی سرگرمیوں میں مزید بہتری کی عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US