مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 14900 روپے سستا ہو کر 438036 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 14510 روپے گر کر 374205 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 149 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4156 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 413 روپے کم ہو کر 6946 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟