مالی سال کے اختتام کے پیشِ نظر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ، سی ٹی اوز، آر ٹی اوز اور ایم ٹی او ہفتہ اور اتوار 27 اور 28 جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے۔
یہ تمام دفاتر پیر 29 جون کو رات آٹھ بجے تک اور منگل 30 جون کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔