پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں نمایاں ردوبدل کیا گیا ہے۔پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مجموعی لیوی اوسطاً 80 روپے سے کم ہو گئی ہے جبکہ مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی رواں مالی سال لیوی کا ہدف مکمل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی بھی کی گئی ہے۔