سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی میں اضافہ

image

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح دس گرام سونا 39 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 43 سینٹ کمی کے بعد 4155 ڈالر 57 سینٹ پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 16 روپے بڑھ کر 6972 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US