مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4643 روپے مہنگا ہو کر 442636 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4179 روپے بڑھ کر 378345 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4202 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپے بڑھ کر 7151 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟