پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی اور وسطی سیشن میں نمایاں تیزی کے بعد مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 179 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی عبور کر گیا، تاہم یہ سطحیں برقرار نہ رہ سکیں۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کمی کے بعد 178 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا مذاکرات کے آغاز کے باوجود سرمایہ کار محتاط رہے جبکہ رول اوور ویک کے باعث فروخت کا دباؤ بھی برقرار رہا۔بروکرز کا کہنا ہے کہ عاشورہ کی تعطیلات اور رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US