تین سیشن کی کریکشن کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج سنبھل گئی

image

مسلسل تین سیشنز کی کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے اب تک تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 1800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

مارکیٹ میں نمایاں بہتری کے باعث 178 ہزار اور 179 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں بھی دوبارہ بحال ہو گئیں۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1840 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 179,532 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US