مسلسل تین سیشنز کی کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی دیکھنے میں آئی اور کاروباری دن کا اختتام نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ تیزی کے باعث 178 ہزار اور 179 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1878 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179,571 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں بینکنگ ، سیمنٹ ، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے اور رول اوور ویک کا آخری دن تھا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بند رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔