نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

image

جب بھی لوگ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کا سوچتے ہیں تو ایک خوف ضرور ذہن میں آتا ہے کہ کہیں ہمارا چہرہ بھی ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف جیسا نہ ہو جائے۔ وہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی تھیں، لیکن پروسیجرز کے بعد ان کی شکل و صورت میں نمایاں تبدیلی آ گئی۔ پھر عام لوگوں کا کیا ہوگا؟ ان کے چہرے کبھی پہلے جیسے نہیں لگے۔ کیا اسے 'پلو فیس' کہتے ہیں؟ آخر ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بے باک تبصرے کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بالی ووڈ کی دو مشہور اداکاراؤں ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے بارے میں ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

اپنے مارننگ شو میں ایک ماہرِ جمالیات سے گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز اور فلرز کے ممکنہ اثرات پر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی میں غیر ضروری تبدیلی بعض اوقات چہرے کے تاثر کو مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔

اس موقع پر موجود ماہرِ جمالیات نے بھی اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چہرے کے ہر مسئلے کا حل فلرز نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق اگر ضرورت سے زیادہ فلرز استعمال کیے جائیں تو چہرہ غیر فطری طور پر بھرا ہوا اور بڑا دکھائی دینے لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہرے پر آنے والی ڈھیلا پن یا سوجن کو صرف فلرز کے ذریعے مکمل طور پر درست نہیں کیا جا سکتا اور ضرورت سے زیادہ استعمال الٹا نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

نادیہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دینے کی بات کی جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخصیت کی ظاہری شکل پر عوامی تنقید مناسب نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ اداکاری، میزبانی اور شوبز تبصروں کی وجہ سے وہ اکثر خبروں کا حصہ رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US