سالگرہ کا دن، شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی، اداکارہ نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

image

"میری زندگی کی ایک بہت بڑی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادا کروں۔ آج یہ خواب حقیقت بن چکا ہے، لیکن اب بھی مجھے یقین نہیں آ رہا۔ میرے شوہر نے میری سالگرہ اور اس روحانی سفر کو اتنا خوبصورت اور یادگار بنا دیا ہے کہ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ اے اللہ! میرے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھ، ان کے رزق میں برکت عطا فرما، انہیں ہر دکھ، پریشانی اور بری نظر سے محفوظ رکھ اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں نصیب فرما۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان ان دنوں ایک خاص وجہ سے خوشیوں کے لمحات گزار رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایک نہایت قیمتی خواب کی تکمیل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے جذباتی پیغام میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اس خواہش کو دل میں بسائے ہوئے تھیں کہ اپنی سالگرہ کے دن شریکِ حیات کے ساتھ خانہ کعبہ کی حاضری نصیب ہو، اور اب یہ خوبصورت آرزو حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔

اداکارہ کے مطابق یہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس روحانی سفر کو ان کی زندگی کا ناقابلِ فراموش تحفہ بنا دیا۔

نمرہ خان کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ شوہر کے لیے کی گئی ان کی دعا پر آمین کہتے ہوئے دونوں کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کی دعائیں بھی کیں۔

نمرہ خان کی یہ پوسٹ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی بلکہ کئی لوگوں کے لیے روحانی وابستگی، محبت اور شکرگزاری کا خوبصورت پیغام بھی ثابت ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US