تین روز کی بندش کے بعد کراچی کی بلین مارکیٹ دوبارہ کھل گئی سونے کے ریٹس جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 730 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے مقرر کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4088 ڈالر پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی 271 روپے سستی ہو کر 6393 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟