عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید گر گئے

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہو کر 428,936 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کمی کے بعد 367,743 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4,065 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 6,324 روپے ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US