پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ابتدائی تیزی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مثبت زون سے نکل کر منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 516 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ کی سمت تبدیل ہوگئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 125 پوائنٹس کمی کے بعد 178,074 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور کارپوریٹ رزلٹ سیزن مارکیٹ کے لیے مثبت عوامل ہیں تاہم سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US