پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر مندی

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک دن بعد پھر کم ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 427936 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہو کر 366886 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4055 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 6351 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US