ایران امریکا ممکنہ مذاکرات سے دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹس میں تیزی آگئی، پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10000 روپے مہنگا ہوکر 437936 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 375459 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 100 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4155 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے بڑھ کر 6624 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟