پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کا آغاز تقریباً 700 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 1,600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد منافع کے حصول کے لیے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔
فروخت کے دباؤ کے باعث 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی تاہم 100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180,770 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، خطے میں کشیدگی میں کمی، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکانات اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جس کے باعث مجموعی طور پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔