عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 11300 روپے کا اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
2 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 300 روپے بڑھ گئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔
10 گرام سونا 9688 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 147روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 268 ڈالر ہوگئی۔
35 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 6659 روپے کی ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟