ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا۔

3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 26 ہزار 400 روپے بڑھ گئی، گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 21300 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئے۔

10گرام سونے کی قیمت 4372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر بڑھ 4319 ڈالر ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6939 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US