ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا، 24 کیرٹ فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ گزشتہ تین روز میں سونا مجموعی طور پر 26 ہزار 400 روپے مہنگا ہوچکا تھا۔ چار روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی اضافہ 28 ہزار 600 روپے رہا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 887 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 341 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپے کمی سے 6 ہزار 826 روپے پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟