عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئے۔
10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ 4349 ڈالر ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے سے 6903 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟