پاکستان پر وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم ریکارڈ 83 ہزار 642 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں سالانہ 7.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ حجم 77 ہزار 888 ارب روپے تھا۔ رواں سال مئی میں مجموعی قرضے 81 ہزار 955 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے مقامی قرضے 9.1 فیصد اضافے سے 59 ہزار 441 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے 3.3 فیصد بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگئے۔ ماہرین نے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کو معیشت کے لیے ’ڈیڈ ٹریپ‘ قرار دیا ہے۔