پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 سیشن کی مندی کے بعد ریکوری، مارکیٹ گرین زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار سیشن کی مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار میں تیزی رہی اور مارکیٹ گرین زون میں بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1065 پوائنٹس تک اضافہ ہوا اور 180 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 464 پوائنٹس اضافے سے 180,311 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں سے متعلق خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس سے مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US