ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر فی اونس ہوگئی
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟