پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا کاروباری ہفتہ زبردست تیزی کے ساتھ شروع

image

تین روز کی مسلسل چھٹیوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا کاروباری ہفتہ زبردست تیزی کے ساتھ شروع ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 774 پوائنٹس کی نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک بار پھر 1,81,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس مجموعی طور پر 1,000 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 1,81,105 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US