پاکستان اسٹاک ایکسچینج: نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال کی 13 ویں پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ (REIT) کی پبلک آفرنگ کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سرمایہ کاروں کو 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس پیش کیے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا تھا کہ پبلک آفرنگز میں اضافہ کیپٹل مارکیٹ سے سرمائے کے حصول کے بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری اداروں کو طویل مدتی فنانسنگ کی فراہمی کے لیے ایک مستحکم کیپٹل مارکیٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US