پاکستان اور عالمی منڈی میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3700 روپے سستا ہو کر 458236 روپے پر آگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کم ہوکر 392863 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 37 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4358 ڈالر پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 186 روپے کم ہو کر 6800 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟