پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مارکیٹ شروعاتی مثبت زون سے نکل کر منفی زون میں داخل ہو گئی۔
کاروباری سیشن کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 987 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ ایک بار پھر 178,000 پوائنٹس کی سطح بحال کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم، یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور منافع بخش فروخت (پرافٹ ٹیکنگ) کے باعث انڈیکس میں 505 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
اس گراوٹ کے نتیجے میں انڈیکس 178,000 کی حد برقرار نہ رکھ سکا اور مجموعی طور پر 499 پوائنٹس کمی کے بعد 177,456 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی اور مارکیٹ میں 2,500 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔