پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس 1109 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 176,846 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں ایک طرف 987 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس نے 178,000 پوائنٹس کی حد بحال کی، تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور مندی کا غلبہ ہوتے ہی مارکیٹ 1317 پوائنٹس تک نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 177,000 پوائنٹس کی اہم حد بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت کا دباؤ بینکنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی اور انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔