پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی لمبی چھلانگ

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 13700 روپے مہنگا ہو کر 471936 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 10768 روپے بڑھ کر 404609 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 137 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4495 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 369 روپے بڑھ کر 7169 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US