پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ تین روز کے دوران 4 ہزار پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد ہفتے کے آخری روز کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، جہاں مارکیٹ میں زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی تیزی درج کی گئی۔ دن بھر کے سیشن کے دوران مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، جس کے تحت ایک وقت میں 991 پوائنٹس کی تیزی اور 481 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 575 پوائنٹس کے اضافے سے 177,166 پوائنٹس پر بند ہوا، جس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں 177,000 پوائنٹس کی حدود دوبارہ بحال ہو گئی۔ آج کے سیشن میں بالخصوص آئل اینڈ گیس، انرجی، ریفائنری اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایاکاروں کی جانب سے نمایاں خریداری دیکھی گئی۔