پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟