پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ منفی زون میں جانے کے بعد دوبارہ مثبت زون میں واپس آگئی۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 956 پوائنٹس کی تیزی اور 180 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران 1,78,000 پوائنٹس کی حد بحال تو ہوئی لیکن برقرار نہ رہ سکی، اور ہنڈریڈ انڈیکس 325 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,77,491 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔