پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 176,966 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں جہاں 956 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، وہیں 431 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔ شدید اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ پہلے 178,000 پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں ناکام رہی اور بعد ازاں 177,000 پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
بروکرز کے مطابق گردشی قرضہ (سرکلر ڈیٹ) ختم کرنے کے لیے اسکیم لائے جانے کی خبروں کے باعث آئل اینڈ گیس، انرجی اور سیمنٹ شعبے کے شیئرز میں خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔ تاہم، پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث بینکنگ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز پر منفی اثرات غالب رہے۔