پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈن جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہو کر 487136 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 3601 روپے بڑھکر 417640 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 42 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 4646 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7379 روپے رہی۔

ماہرین کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت رواں ماہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US