موڈیز کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس منفی زون میں داخل

image

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجے بہتری بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مندی کے اثرات سے نہ بچا سکی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز شدید اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدا میں 484 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی۔

دورانِ ٹریڈنگ خریداروں کی دلچسپی کی بدولت مارکیٹ میں تیزی 809 پوائنٹس تک جا پہنچی، جس سے 177,000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔تاہم، مارکیٹ اوپر کے لیول پر بحال نہ رہ سکی اور انویسٹرز کی جانب سے شدید منافع خوری (پرافٹ ٹیکنگ) اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں داخل ہوگئی۔

شدید اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں 809 پوائنٹس کی تیزی ختم ہوگئی اور مارکیٹ 243 پوائنٹس مندی کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 176,740 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US