پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 484 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ 809 پوائنٹس کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں 389 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے نتیجہ خیز رہنے کی خبریں سامنے آتے ہی مارکیٹ منفی زون سے نکل کر ریکوری کی طرف آئی اور مندی کا رجحان تیزی میں تبدیل ہوگیا۔
کاروباری دن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 177,000 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔ تاہم، بعد ازاں ہنڈریڈ انڈیکس 404 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 177,371 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں کل 31 ارب روپے سے زائد مالیت کے 64 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔