عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 486,536 روپے ہوگئی ہے۔

24 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 417,126 روپے، جبکہ 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے کی کمی سے 382,379 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,640 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 7,279 روپے اور 10 گرام چاندی 86 روپے کی کمی کے بعد 6,240 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.00 ڈالر کمی سے 68.00 ڈالر پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US