پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا مثبت رجحان برقرار ہے، جہاں آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی بازارِ حصص میں 641 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس کی بحال ہونے والی 178,000 پوائنٹس کی سطح مسلسل برقرار ہے۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں زبردست پیشرفت دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافوہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1,043 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178,414 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق مارکیٹ پر امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان نئے معاہدے کی دستیابی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدوں اور متعدد کمپنیوں کے موصول ہونے والے مثبت مالیاتی نتائج کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرگرمی دکھاتے ہوئے بھرپور حصہ لیا۔