پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونا سستا،چاندی مہنگی

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونا سستا جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہو کر 483036 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہو کر 414125 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 35 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4605 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 7329 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت رواں ماہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US