اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر تیزی کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر تیزی کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔ کاروباری دن کا آغاز 641 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1279 پوائنٹس تک اضافہ بھی دیکھا گیا۔

تاہم آخری کاروباری گھنٹے میں فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 178 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 48 پوائنٹس کمی کے بعد 177,323 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان نئے معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششوں، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید اور کمپنیوں کے اچھے مالی نتائج کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی تاہم رول اوور ویک اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے آخری گھنٹے میں فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US