اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیئے جس کے مطابق مرکزی بینک نے مالی سال کے دوران 1,990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اخراجات اور دیگر ضروری ایڈجسٹمنٹس کے بعد 1,932 ارب روپے کا زائد منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔
مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے اخراجات 58 ارب روپے رہے، جبکہ سالانہ بنیاد پر اخراجات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے مالی گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز رپورٹ بھی جاری کردی ہے، جبکہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔