کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد ریکوری دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 252 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ 157 پوائنٹس کی مندی کا بھی شکار ہوئی۔
بعد ازاں خریداری کا رجحان بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ منفی زون سے نکل کر مثبت زون میں آگئی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے 177,823 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔