کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رجحان رہا۔
کاروبار کا آغاز 252 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کی مندی اور 500 پوائنٹس تک تیزی بھی دیکھی گئی۔
پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 446 پوائنٹس کے اضافے سے 177,769 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔