پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار منفی رجحان پر ختم ہوا۔

کاروبار کا آغاز 79 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 751 پوائنٹس کی مندی اور 442 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق مارکیٹ آج کاروباری سمت متعین نہ کرسکی اور فروخت کے دباؤ میں رہی۔ ہنڈریڈ انڈیکس نے 178 ہزار اور بعد ازاں 177 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا دی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 721 پوائنٹس کی کمی سے 176,975 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US