ہنگو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

image

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال منصوبے کی جگہ کے تنازع پر پیش آیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر اپنے اپنے علاقے میں کرانے کے خواہاں تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US