مبینہ فراڈ کا معاملہ: یونٹی فوڈز کا اسٹاک ایکسچینج کو وضاحتی خط ارسال

image

یونٹی فوڈز میں 5 ارب روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ کے معاملے پر کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔

خط میں یونٹی فوڈز نے واضح کیا ہے کہ بطور ادارہ یا کمپنی وہ کسی قسم کے مبینہ فراڈ میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی درج کی گئی ایف آئی آر میں کمپنی کا نام شامل ہے۔

خط کے متن کے مطابق، کمپنی کے ڈائریکٹرز یا دیگر افراد کے خلاف شروع کی جانے والی تحقیقات کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ پورے ادارے کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ تمام معاملات میں مکمل تعاون کر رہی ہے اور تمام قانون و قواعد کی پاسداری کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فراڈ کا یہ معاملہ فی الوقت کسی عدالت میں زیر سماعت نہیں ہے اور عائد کردہ الزامات کا ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US